ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح بھارت پر ڈالرز کی برسات، پاکستان سمیت ہارنے والی ٹیمیں بھی مالا مال

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں چیمپئن بھارت اور رنر اپ جنوبی افریقہ پر ہی ڈالرز کی برسات نہیں ہوئی بلکہ ناکام ٹیمیں بھی مالا مال ہوگئیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فاتح، رنر اپ اور دیگر ٹیموں […]

 0  2
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح بھارت پر ڈالرز کی برسات، پاکستان سمیت ہارنے والی ٹیمیں بھی مالا مال

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں چیمپئن بھارت اور رنر اپ جنوبی افریقہ پر ہی ڈالرز کی برسات نہیں ہوئی بلکہ ناکام ٹیمیں بھی مالا مال ہوگئیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فاتح، رنر اپ اور دیگر ٹیموں پر بھی ڈالرز کی صورت میں انعامات کی برسات کی گئی۔

برج ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے پر بھارتی ٹیم نے جہاں چمچاتی ٹرافی اٹھائی، وہیں اس کے ہاتھ 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 68 کروڑ سے زائد) رقم بھی آئی۔

فائنل میں فتح جنوبی افریقہ کے پاس سے آ کر گزر گئی تاہم پروٹیز فائنل تک پہنچنے پر 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر (پاکستانی روپوں میں 35 کروڑ 52 لاکھ سے زائد) کے حقدار قرار پائے۔

سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیمیں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور افغانستان کے حصے میں فی کس 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر (21 کروڑ 85 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) آئے۔

ایونٹ میں پاکستان پہلے گروپ سے آگے نہ بڑھنے کے باوجود 6 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد رقم کی حقدار ہوگی کیونکہ آئی سی سی نے پہلے راؤنڈ کے چاروں گروپ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کے لیے فی ٹیم 2 لاکھ 47 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں اور اس سے پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ، سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مستفید ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں 13 ویں سے 20 ویں نمبر پر رہنے والی ٹیمیں بھی خالی ہاتھ نہ رہیں گی اور انہیں فی ٹیم 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر (6 کروڑ 24 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے۔ اس رقم کی جو ٹیمیں حقدار ہوں گی، ان میں کینیڈا، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، یوگینڈا، نمیبیا، عمان، نیدر لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے آئی سی سی کی جانب سے مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر رکھی گئی تھی جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔

پروٹیز پھر چوکرز ثابت، فائنل میں جیتی بازی ہار دی

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow