بھارتی کپتان نے جیت کا جشن چھوڑ کر سب سے پہلے کس کی فون کال سنی
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد پوری بھارتی ٹیم جشن منانے میں مصروف تھی کہ کپتان روہت شرما جشن ادھورا چھوڑ کر ایک فون کال سننے چلے گئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر بھارتی ٹیم میدان میں عالمی چیمپئن بننے کا جشن […]
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد پوری بھارتی ٹیم جشن منانے میں مصروف تھی کہ کپتان روہت شرما جشن ادھورا چھوڑ کر ایک فون کال سننے چلے گئے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر بھارتی ٹیم میدان میں عالمی چیمپئن بننے کا جشن منانے میں مصروف تھی کہ اسی اثنا میں کپتان روہت شرما کا فون بجا اور وہ جشن ادھورا چھوڑ کر یہ فون سننے چلے گئے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سی اہم کال تھی جس کو سننے کے لیے روہت شرما جشن کے تاریخی لمحات چھوڑ کر ایک پرسکون گوشے میں چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان کو سب سے پہلے جو فون کال موصول ہوئی وہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تھی جنہوں نے روہت شرما اور پورٹی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے بھی بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور چیمپئن بننے کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ کے طور پر اپنا فاتحانہ اختتام کرنے والے راہول ڈریوڈ کو الگ الگ فون کر کے مبارکباد پیش کی۔
روہت شرما کا انوکھا جشن، ایسا آج تک کسی چیمپئن کپتان نے نہیں منایا، وائرل ویڈیو
واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا اولین ایڈیشن جیتا تھا جس کے بعد اسے دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے 17 سال کا انتظار کرنا پڑا۔
اس فتح کے ساتھ ہی بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو بار جیتنے والے کلب میں شامل ہوگیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟