’بابر کو ہٹانا غلط تھا اب شاہین کو ہٹانا بھی غلط ہے‘

سابق کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کی قیادت میں ایک بار پھر تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانا غلط تھا اب شاہین کو ہٹانا بھی غلط ہے کپتان جس طرح ہٹائے جاتے ہیں کھلاڑیوں کیلئے ناگوار ہوتا ہے کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی […]

 0  4
’بابر کو ہٹانا غلط تھا اب شاہین کو ہٹانا بھی غلط ہے‘

سابق کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کی قیادت میں ایک بار پھر تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانا غلط تھا اب شاہین کو ہٹانا بھی غلط ہے کپتان جس طرح ہٹائے جاتے ہیں کھلاڑیوں کیلئے ناگوار ہوتا ہے کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی ہے اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی پڑتا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ کوچ کے انتخاب کیلئے ٹیم کی ضروریات ترجیح ہونی چاہیے کوچ ملکی ہو یا غیرملکی وقتی طور پر نہیں ہونا چاہیے کوچ ایسا ہو جو ٹیم کو آگے لے کر جائے اور کھلاڑی بھی تعاون کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محدود اوورز کے فارمیٹس کی باگ ڈور بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔

بابراعظم نے اس سے قبل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد آفریدی نے T20I اسکواڈ کی قیادت کی جبکہ مسعود نے ٹیسٹ کپتانی سنبھالی۔

سابق کرکٹر راشد لطیف کا خیال ہے کہ بابر نے وائٹ بال فارمیٹ میں کپتانی قبول کرکے شاہین سے بدلہ لیا ہے۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow