شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم ہوگئے۔ گزشتہ چند دنون سے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور اس کے لیے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ہیڈ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو یہ عہدہ […]

 0  3
شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم ہوگئے۔

گزشتہ چند دنون سے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور اس کے لیے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ہیڈ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو یہ عہدہ دینے کا خواہاں تھے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے شین واٹسن کیساتھ کوچنگ سے متعلق بات چیت کی تھی، سابق آسٹریلوی کرکٹر کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آگئی وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں، وہ پی ایس ایل میں ٹیم کوئٹہ کی کوچنگ کے بعد واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات آئندہ ماہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے ہو رہی ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے بھی سیریز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ  میں شرکت کرنی ہے۔

یاد رہے کہ شین واٹسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow