ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کی پہلی اننگ 823 رنز پر ڈکلیئر، پاکستان کو اننگ سے شکست کا خطرہ

ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ پہلی اننگ سات وکٹوں پر 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی پاکستان کو اننگ کی شکست سے بچنے 267 کا پہاڑ سر کرنا ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے […]

 0  1
ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کی پہلی اننگ 823 رنز پر ڈکلیئر، پاکستان کو اننگ سے شکست کا خطرہ

ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ پہلی اننگ سات وکٹوں پر 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی پاکستان کو اننگ کی شکست سے بچنے 267 کا پہاڑ سر کرنا ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کو ٹی 20 میچ میں بدل دیا اور تین گھنٹے کی بیٹنگ میں 379 رنز بنا ڈالے۔

مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفے کے بعد ایک گھنٹے مزید بیٹنگ کی اور سات وکٹوں پر اسکور 823 ہونے پر اننگ ڈکلیئر کر دی۔ انگلینڈ کو میزبان ٹیم پر 267 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور پاکستان ٹیم کو پہلی اننگ کا خسارہ ختم یہ پہاڑ عبور کرنا ہوگا تاہم قومی ٹیم کو صفر پر ہی پہلی اننگ کے سنچری میکر عبداللہ شفیق کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگ جاری ہے اور اس نے ایک وکٹ کھو کر 10 رنز بنا لیے ہیں۔ قومی ٹیم کو اننگ کا خسارہ ختم کرنے کے لیے اب بھی 257 رنز درکار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

آج کے دن کی خاص بات ہیری بروک کی تیز ترین ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی چھٹی ڈبل سنچری تھی۔ بروک 322 گیندوں پر 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کی پہلی ٹرپل سنچری ہے جب کہ جو روٹ 262 رنز پر سلمان علی آغاز کی وکٹ بنے۔ دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کے لیے چوتھی وکٹ پر ریکارڈ 454 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ بین ڈکٹ نے 84 اور زک کرولی نے 78 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو زیر کرنے کے لیے سات بولرز کا استعمال کیا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور صائم ایوب نے دو، دو جب کہ شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم تمام بولرز نے بلے بازوں کو 100 سے زائد رنز کا تحفہ دیا۔ نوجوان اسپنر ابرار احمد 35 اوورز 174 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے جب کہ آج بخار کے باعث وہ میدان میں ہی نہیں اتر سکیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی دو دن شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 556 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کے کپتان 151 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے جب کہ عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا نے بھی سنچریاں اسکور کی تھیں تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے اپنی کارکردگی سے قومی ٹیم کی کارکردگی کو گہنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور اس کی دو ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال جون میں فائنل کھیلیں گی۔

اس وقت بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کا چوتھا جب کہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow