نتاشا اور ہاردک میں طلاق ہوگئی! اداکارہ نے تصدیق کردی
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ میں باضابطہ طلاق ہوگئی، سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ نے بیان جاری کردیا۔ 18 جولائی 2024 کو نتاشا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تحریری نوٹ کی تصویر لگائی ہے جس میں ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے، اس پوسٹ میں نتاشا کا […]
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ میں باضابطہ طلاق ہوگئی، سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ نے بیان جاری کردیا۔
18 جولائی 2024 کو نتاشا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تحریری نوٹ کی تصویر لگائی ہے جس میں ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے، اس پوسٹ میں نتاشا کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور ہاردک نے چار سال ساتھ رہنے کے بعد باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
نتاشا کا کہنا تھا کہ دونوں نے رشتہ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی، ہم اپنے بیٹے اگستیا کی کو پیرنٹنگ جاری رکھیں گے۔
سربین اداکارہ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ’چار سال ساتھ رہنے کے بعد ہاردک اور میں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہم دونوں نے اپنی پوری کوشش کی اور رشتے کو بچانے کے لیے بہت کچھ کیا تاہم ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔‘
ہارک کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ ’یہ ہم دونوں کے لیے کافی مشکل فیصلہ تھا کیوں کہ اس رشتے نے ہمیں خوشی دی، باہمی احترام دیا اور ہم نے ایک خاندان کے طورکافی وقت ساتھ گزارا۔
ہمیں خدا نے آگستیہ سے نوازا ہے، جو ہم دونوں کی زندگیوں کا مرکزی حصہ رہے گا اور ہم اپنے بچے کی کو پیرنٹن گ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم دونوں اس کی خوشی کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔
آخر میں انھوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہم آپ سے مخلصانہ طور پر درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل اور حساس وقت میں ہماری پرائیویسی کا احترم کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟