انگلش کرکٹر اولی اسٹون نے زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی

پاکستان کے خلاف سیریز سے چھٹی لینے والے انگلش پیسر اولی اسٹون نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون باقاعدہ طور پر اپنی منگیتر جیس سے ہفتہ 12 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اولی نے پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز سے بریک […]

 0  1
انگلش کرکٹر اولی اسٹون نے زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی

پاکستان کے خلاف سیریز سے چھٹی لینے والے انگلش پیسر اولی اسٹون نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون باقاعدہ طور پر اپنی منگیتر جیس سے ہفتہ 12 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اولی نے پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز سے بریک لیتے ہوئے اپنی شریک سفر کے ساتھ زندگی بھر کی اننگز کی شروعات کی۔

اولی اسٹون پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پلیئنگ الیون کا حصہ تھے مگر انھوں نے یہ میچ کھیلنے کے بجائے اپنی شادی کو زیادہ اہم جانا اور انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

شادی کے بعد وہ 16 اکتوبر کو پھر سے انگلش ٹیم کو جوائن کریں گے، اس دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی شروعات ہوچکی ہوگی، تاہم اولی تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

اسٹون نے اپنی منگیتر کو پچھلے سال گرمیوں میں شادی کے لیے پرپوز کیا تھا جبکہ وہ کافی دنوں سے شادی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

30 سالہ فاسٹ بولر نے اپنی شادی کا ویونیو پہلے ہی بک کروالیا تھا اس وجہ سے وہ پاکستان کےخلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں حصہ لینے سے قاصر رہے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow