مداح نے ایسا کیا کہا کہ تاپسی پنوں غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

بالی وڈ اور تامل فلموں کی مشہور اداکارہ تاپسی پنوں اپنی کار کی طرف جاتے ہوئے مداح کی درخواست پر برہم ہوگئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اداکارہ تاپسی پنوں پاپارازی فوٹوگرافرز پر اس وقت ناراض ہو گئیں جب وہ انھیں دیکھ کر ارد گرد جمع ہو گئے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں […]

 0  3
مداح نے ایسا کیا کہا کہ تاپسی پنوں غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

بالی وڈ اور تامل فلموں کی مشہور اداکارہ تاپسی پنوں اپنی کار کی طرف جاتے ہوئے مداح کی درخواست پر برہم ہوگئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ تاپسی پنوں پاپارازی فوٹوگرافرز پر اس وقت ناراض ہو گئیں جب وہ انھیں دیکھ کر ارد گرد جمع ہو گئے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک مداح ان کی گاڑی کے سامنے کھڑا ہوا سیلفی لینے کی درخواست کررہا ہے، تاپسی اسے غصے میں کہتی ہیں ’برائے مہربانی ہٹ جائیں۔‘

انھیں بدھ کی شام شہر میں دیکھا گیا تھا وہ کسی ریستوران سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر کھینچنے کے لیے ان کا نام پکارا جس پر وہ غصے میں نظر آئیں

ایسا لگ رہا تھا کہ اداکارہ جلدی میں تھیں اور وہ سیدھا کمپلیکس کے بالکل پاس کھڑی اپنی کار کی طرف بڑھ گئیں، جب ایک مداح نے سیلفی کی درخواست تو انھوں نے اسے ہٹادی اور اپنی کار کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گئیں۔

ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے تبصرہ کیا ’اس کا رویہ افسوسناک ہے، ایسا رویہ کیوں اپنایا؟ وہ صرف اپنا کام کر رہے ہیں، اسے ان کا احترام کرنا چاہیے‘۔ ایک شخص نے لکھا ’نوجوان جیا بچن، یہ کیا رویہ ہے؟


واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی نامور اداکارہ نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ڈنکی‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا جو کہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنے کے تجربے کو تاپسی پنوں نے مشکل قرار دیا تھا، ڈنکی کی کامیابی کے بعد تاپسی کا کہنا تھا کہ جب میں شاہ رخ سے ملی تو اتنے بڑے سپر اسٹار کو دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی۔

کنگ خان کے ساتھ رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے حوالے سے اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ رومینس کنگ کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانے میں کافی مشکل ہوئی۔

انھوں نے دلچسپ انکشاف کیا تھا کہ شاہ رخ خان جب میری طرف دیکھ کر ڈائیلاگز بولنے لگتے تو میرے ذہن میں اچانک ان کی پرانی ہٹ فلموں کے رومانوی مناظر گھومنے لگتے تھے۔

خیال رہے کہ تاپسی پنوں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور انھوں نے تامل فلم انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow