اجے دیوگن نے فلم ’سنگھم اگین‘ سے متعلق اہم تفصیلات بتا دیں

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’سنگھم اگین‘ سے متعلق مداحوں کو اہم تفصیلات بتا دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے اداکارہ تبو کے ساتھ فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں […]

 0  3
اجے دیوگن نے فلم ’سنگھم اگین‘ سے متعلق اہم تفصیلات بتا دیں

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’سنگھم اگین‘ سے متعلق مداحوں کو اہم تفصیلات بتا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے اداکارہ تبو کے ساتھ فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ’سنگھم اگین‘ سے متعلق بھی بات کی۔

یاد رہے کہ ’سنگھم اگین‘ کو ساؤتھ انڈین فلم ’پشپا 2‘ کے ساتھ اگست 2024 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن ایکشن فلم کے فلمسازوں نے اس کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

فلمسازوں نے فلم میں مزید کام کے پیشِ نظر ریلیز میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں جب اجے دیوگن سے ایکشن فلم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے اس کی ریلیز ڈیٹ کے بارے میں یقینی طور پر کچھ معلوم نہیں ہے۔

سُپر اسٹار نے بتایا کہ فلم میں جو کام چل رہا تھا وہ ختم نہیں ہوا کیونکہ ابھی عکس بندی باقی ہے اور ہم کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ جلد بازی میں کام خراب ہو جاتا ہے۔

اجے دیوگن نے مزید کہا کہ جب ہم تیار ہو جائیں گے تو فلم کو ریلیز کر دیں گے۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’سنگھم اگین‘ کے فائٹ سین کی ویڈیوز و تصاویر مئی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

سری نگر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکار اجے دیوگن کو ولن جیکی شروف کے ساتھ فائٹ سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ایک مداح کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اجے دیوگن پولیس کی وردی میں ملبوس اور جیکی شروف کو غنڈے کے روپ میں دکھایا گیا تھا، دونوں کو سڑک کے بیچوں بیچ لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، ٹائیگر شروف، اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شویتا تیواری اور جیکی شروف شامل ہیں، ولن کا کردار ادا کرنے والے ارجن کپور پہلے ہی فلم کا اپنا حصہ شوٹ کرواچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow