پشپا 2 دی رول کے مداحوں کے لیے بُری خبر
ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔ پشپا 2 دی رول 15 اگست کو ریلیز ہونے والی […]
ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
پشپا 2 دی رول 15 اگست کو ریلیز ہونے والی تھی۔ فلم میکر جلد ہی اس بارے میں معلومات دیں گے کہ پشپا 2 دی رول اب کب ریلیز ہوگی۔
پشپا 2 دی رول 15 اگست کو شیڈول تھی اور اس دن اجے دیوگن کی سنگھم 2، اکشے کمار کی کھیل کھیل میں اور جان ابراہم کی فلم ویدا ریلیز ہونے والی ہیں۔
اب باکس آفس پر کھیل-کھیل میں اور ویدا کے لیے راستہ صاف ہوگیا ہے اور فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ سنگھم اگین 15 اگست کو ریلیز ہوگی یا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 دی رول کی شوٹنگ ابھی جاری ہے اور اسی وجہ سے اسے ملتوی بھی کر دیا گیا ہے، حالانکہ میکرز نے ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔
مداح فلم پشپا 2 دی رول کی ریلیز کا انتظار کر رہے تھے اب انہیں مزید انتظار کرنا ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق پشپا 2 کی ریلیز ملتوی ہونے کی ایک وجہ تمل سپر اسٹار وکرم کی فلم تھنگلان بتائی جارہی ہے۔ وکرم نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے، ایکسائٹنگ ٹائم، یعنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونے والا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟