محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنا لیا، ویڈیو وائرل

افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کی شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی نے شاہد آفریدی کو دعوت دی اور ان کے لیے مشہور ’زعفرانی قہوہ‘ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی، […]

 0  0
محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنا لیا، ویڈیو وائرل

افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کی شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی نے شاہد آفریدی کو دعوت دی اور ان کے لیے مشہور ’زعفرانی قہوہ‘ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی، نے محمد نبی سے پوچھا کہ زعفران ایران کا ہے یا افغانستان کا جس پر محمد نبی نے بتایا کہ زعفران افغانستان کا ہی ہے۔

شاہد آفریدی نے قہوہ بنا کر پلانے پر محمد نبی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کھانے کی دعوت بھی دے دی۔

بوم بوم آفریدی نے بھی کہا کہ تم نے مجھے قہوہ پلایا میں تمہیں کھانا کھلاؤں گا، واضح رہے کہ دونوں اسٹارز بی پی ایل کے لیے بنگلادیش میں موجود ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow