قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں پُروقار تقریب

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس […]

 0  3
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں پُروقار تقریب

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سجائی گئی، تقریب میں میں شہباز شریف نے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 10، 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلٰیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے 6 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کی اور ڈیپارٹمنٹل ہاکی ٹیموں کی بحالی کا حکم بھی دیا جبکہ ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سلطان اذلان شاہ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کے اعزز میں ہونے والی تقریب میں پلیئر سفیان خان نے ہاکی کھلاڑیوں کی نوکری کی بحالی کی درخواست کی تھی۔

علاوہ ازیں دیگر ایتھلیٹس بھی کی رونق بڑھانے کے لیے موجود تھے۔ پیرس اولمپکس سے قبل اس کی تیاری کے لیے پاکستانی گھڑ سوار عثمان چاند کو 25 ہزار پاؤنڈ کا چیک بھی دیا گیا

معروف جیولن تھروور ارشد ندیم کو بھی ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ پیرس اولمپکس کی تیاری کے حوالے سے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow