عرفان پٹھان کا آئی پی ایل چھوڑنے والے پلیئرز کیلئے نہایت سخت زبان کا استعمال

بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ کر جانے والے انگلش پلیئرز پر غصہ نکالتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔ عرفان پٹھان اکثر بھارت سے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے سخت بیانات داغتے رہتے ہیں جس پر انھیں اکثر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بار انھوں نے […]

 0  3
عرفان پٹھان کا آئی پی ایل چھوڑنے والے پلیئرز کیلئے نہایت سخت زبان کا استعمال

بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ کر جانے والے انگلش پلیئرز پر غصہ نکالتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔

عرفان پٹھان اکثر بھارت سے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے سخت بیانات داغتے رہتے ہیں جس پر انھیں اکثر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بار انھوں نے سنیل گواسکر کا بیان سامنے آنے کے بعد آئی پی ایل چھوڑ کر جانے والے غیرملکی پلیئرز کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں عرفان پٹھان نے لکھا کہ’یا تو پورے سیزن کیلئے دستیاب ہوں یا تو پھر کھیلنے نہ آئیں۔‘

ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں کچھ نے ان کی حمایت کی جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ پلیئرز کے لیے ان کا ملک پہلے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سنیل گواسکر نے بھی انگلش کرکٹر پر برہمی کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل چھوڑ کر کیوں گئے۔

سابق بھارتی کپتان نے یہیں پر بس نہیں کی تھی بلکہ انگلینڈ کے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ انکی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے اور جرمانہ عائد کیا جائے۔

انھوں نے کہا تھا کہ آئی پی ایل لیگ کے باعث بورڈز کو بھی 10 فیصد کمیشن ملتا ہے جو کوئی اور لیگ ادا نہیں کرتی، سیریز کیلئے پلیئرز آئی پی ایل چھوڑ کرجائیں تو بورڈز اور کھلاڑیوں دنوں پر جرمانہ کریں۔

جوز بٹلر فل سالٹ، معین علی، جونی بیئراسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ول جیکس، ریسی ٹوپلے جیسے نامور کرکٹرز پاکستان کیخلاف سیریز کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow