’کوہلی جانتا ہے وہ پاکستان کیخلاف اچھا کھیل سکتا ہے! سابق پاکستانی کپتان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ویرات کوہلی کی قومی ٹیم کیخلاف پرفارمنس پر لب کشائی کی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی ذہنی مضبوطی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے […]
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ویرات کوہلی کی قومی ٹیم کیخلاف پرفارمنس پر لب کشائی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی ذہنی مضبوطی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دباؤ میں بڑی ٹیموں کے خلاف بہترین پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بہت سی ٹیموں کے خلاف اور خاص طور پر پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے اہم مرحلے پر ایسی اننگز کھیلی ہیں کہ اس نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔ اس لیے پاکستانیوں کے ذہن میں بھی یہ بات ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ کوہلی کے دماغ میں بھی یہ بات ہوگی اور وہ اچھے سے جانتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں کہ جب موقع بڑا ہوتا ہے وہ دباؤ لینے کے بجائے اس سے حوصلہ لیتے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہر پلیئر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں دباؤ محسوس کرتا ہے۔ میں جب بھی بھارت کے خلاف کھیلتا تھا، اگر آغاز اچھا ہوتا تو مجھے اعتماد ہوتا تھا کہ میں پرفارم کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ بڑے میچ کا واقعی بڑا اثر ہوتا ہے اور میچ کے دوران آپ جس پوزیشن میں ہوتے ہیں یہ بھی آپ پر اثرانداز ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ برسوں میں بھارت کو کئی بڑے میچز جتوائے ہیں، انھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پاک بھارت میچ میں پاکستا کے خلاف اپنے کیریئر کی بہترین ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سے ایک کھیلی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟