عید پر ثانیہ مرزا کے منفرد انداز نے سب کی توجہ حاصل کرلی
عیدالفطر پر ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے منفرد انداز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ ثانیہ مرزا ٹینس کے علاوہ اپنے اسٹائلش طور و اطوار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس بار بھرپور طریقے سے رمضان گزارنے کے بعد انھوں نے عید 2024 کی خوشیاں بھی […]
عیدالفطر پر ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے منفرد انداز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ثانیہ مرزا ٹینس کے علاوہ اپنے اسٹائلش طور و اطوار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس بار بھرپور طریقے سے رمضان گزارنے کے بعد انھوں نے عید 2024 کی خوشیاں بھی بھرپور طریقے سے منائیں۔
عید پر انھوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کی کلیکشن کو منتخب کرتے ہوئے راؤ سلک کا سوٹ زیب تن کیا، ساتھ ہی انھوں نے اپنی پسندیدہ رولیکس گھڑی بھی پہنی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عیدالفطر کے موقع پر انھوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں ’عید‘ لکھا۔ مداح ان کی تصاویر پر مختلف کمنٹس کررہے ہیں اور ان کی تیاریوں کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ماہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو سب سے پہلے نماز کو ترجیح دینے کا کہتی نظر آئی تھیں۔
ٹینس اسٹار نے حیدرآباد دکن کے رمضان ایکسپو ’’دعوت رمضان‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکا سے کئی دیگر باتیں بھی کیں وہیں ایک دینی پیغام بھی دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
مختلف سوشل میڈیا ایپس پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ادائیگی کی تلقین کی۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ رمضان کا مزہ اپنی جگہ لیکن نماز سب سے پہلے، عبادات اور تراویح ادا کریں اس کے بعد یہاں آئیں جب کہ یہاں تہجد کی نماز پڑھنے کا بھی انتظام ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟