صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ: اظہر محمود نے کیا بتایا؟

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں اظہر محمود نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے […]

 0  0
صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ: اظہر محمود نے کیا بتایا؟

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں اظہر محمود نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے اور آج اس کی رپورٹ آنی ہے۔

صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے انکا چیک اپ کیا تھا۔

اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے صائم ایوب کی صحت سے متعلق سوال کیا تو اظہر محمود نے بتایا کہ بیٹر کی صحت سے متعلق مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ جو بھی رپورٹ ہے، جلد سامنے آ جائے گی جو میڈیکل پینل کو بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے خصوصی طور پر لندن بھیجا ہے۔

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہوں گے؟ اہم خبر آ گئی

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow