افغانستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
مسقط: افغانستان اے نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی20 کے فائنل میں سری لنکا اے کو باآسانی شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے حتمی مقابلے میں افغانستان اے نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، افغان ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 11 گیندوں قبل حاصل کیا، صدیق اللہ […]
مسقط: افغانستان اے نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی20 کے فائنل میں سری لنکا اے کو باآسانی شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے حتمی مقابلے میں افغانستان اے نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، افغان ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 11 گیندوں قبل حاصل کیا، صدیق اللہ اتل نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
افغانستان کی طرف سے کریم جنت نے 33 اور درویش رسولی نے 24 رنز بنائے، سری لنکا کی طرف سے سہان آراچیگے، دوشن ہیمانتھا اور ایشان ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا اے نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، ساہان آراچیگے کی 64 رنز کی اننگزرائیگاں گئی۔
افغانستا کے بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے حریف کو کم اسکور تک محدود رکھا، بلال سمیع نے 3 اور اللہ محمد غضنفر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟