سیف علی خان حملے سے چند روز قبل کیا کررہے تھے؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان پر رات ڈھائی بجے ان کے باندرہ کے گھر میں چوری کی واردات کے دوران حملہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہورہی ہے تاہم اس واقعے سے […]

 0  0
سیف علی خان حملے سے چند روز قبل کیا کررہے تھے؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان پر رات ڈھائی بجے ان کے باندرہ کے گھر میں چوری کی واردات کے دوران حملہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہورہی ہے تاہم اس واقعے سے کچھ دن پہلے سیف کو ممبئی ایئرپورٹ پر بیٹی اور اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

سیف پر حملے کے بعد باپ اوربیٹی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں انہیں بیٹی کو گلے لگاتے اور مداحوں سے ملتے دیکھا جاسکتا ہے اس کے بعد دونوں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص رات ڈھائی بجے کے قریب سیف علی خان کے باندرہ کے گھر میں داخل ہوا اور دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران اداکارکو چاقو مارا گیا، واقعے کے بعد کرینہ گھر پر موجود نہیں تھیں جبکہ بچے تیمور اور جے گھر میں ہی تھے۔

کام کے محاذ پر سیف علی خان کو آخری بار جونیئر این ٹی آر کی فلم دیورا میں دیکھا گیا جس میں جھانوی کپور نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow