سیف علی خان چاقو حملے میں شدید زخمی، کرینہ کپور نے بالآخر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ میں ’چھوٹے نواب‘ کے لقب سے شہرت رکھنے والے سیف علی خان کے چاقو حملے میں شدید زخمی ہونے کے گھنٹوں بعد ان کی اہلیہ و نامور اداکارہ کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا کہ […]

 0  0
سیف علی خان چاقو حملے میں شدید زخمی، کرینہ کپور نے بالآخر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ میں ’چھوٹے نواب‘ کے لقب سے شہرت رکھنے والے سیف علی خان کے چاقو حملے میں شدید زخمی ہونے کے گھنٹوں بعد ان کی اہلیہ و نامور اداکارہ کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا کہ آج کا دن ہماری فیملی کیلیے ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ دن رہا، ہم اب بھی ان واقعات پر کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو سامنے آئے ہیں۔

کرینہ کپور نے لکھا کہ اس وقت ہم پر ایک مشکل وقت ہے لہٰذا میں درخواست کرتی ہوں کہ میڈیا اور پاپرازی قیاس آرائیوں سے باز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟

’مسلسل جانچ اور توجہ نہ صرف بہت زیادہ بلکہ ہماری حفاظت کیلیے ایک اہم خطرہ بھی ہے۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور دردناک صورتحال سے نکلنے کا موقع دیں۔ میں اس مشکل وقت میں آپ کے تعاون کی شکریہ گزار رہوں گی۔‘

سیف علی خان کو گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزم نے چھ بار چاقو گھونپ کر شدید زخمی کیا جس کے بعد اداکار کے بیٹے ابراہیم علی خان نے والد کو رکشے میں بٹھا کر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

فی الحال، اداکار کو چاقو مارنے والے ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آگیا ہے۔ رپورٹس ہیں کہ ملزم نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow