سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستان کی معروف اداکارہ کے سابق شوہر واصف محمد نے سال 2023 میں ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے پہلی بیٹی کا استقبال کیا ہے۔ View this post on […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ کے سابق شوہر واصف محمد نے سال 2023 میں ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے پہلی بیٹی کا استقبال کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل مونوکروم تصاویر میں فٹنس ٹرینر اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیے مسکراتے نظر آرہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں بھی واصف اور منتشا بیٹی کو خوشی سے چومتے دکھائی دیے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ ایک ستارہ آسمان سے ہماری بانہوں میں اترا ہے، الحمدللہ۔ اللہ کی رحمت سے ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس خوشی کی خبر کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ واصف محمد ماڈل منتشا کیانی سے شادی کرنے سے قبل اداکارہ سونیا حسین کیساتھ نکاح میں منسلک تھے، بعدازاں نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اگر چہ علیحدگی کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہیں کی لیکن واصف اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟