آم تو آم اس کے چھلکے بھی فائدہ مند، جان کر حیران رہ جائیں
موسم گرما کے ساتھ ہی آم کا سیزن شروع ہوجاتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پھلوں کا بادشاہ کہلائے جانے والے آم کی طرح اس کے چھلکے بھی بہت مفید ہیں۔ اس وقت چہار سو آموں کی بہار ہے اور شوقین افراد ذوق وشوق سے اسے کھا رہے ہیں اور دوست احباب کی […]
موسم گرما کے ساتھ ہی آم کا سیزن شروع ہوجاتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پھلوں کا بادشاہ کہلائے جانے والے آم کی طرح اس کے چھلکے بھی بہت مفید ہیں۔
اس وقت چہار سو آموں کی بہار ہے اور شوقین افراد ذوق وشوق سے اسے کھا رہے ہیں اور دوست احباب کی دعوت بھی کر رہے ہیں۔ لیکن لوگ آم کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، جو بھی ایسا کرتے ہیں وہ اس کے فوائد جان لیں تو آئندہ وہ انہیں ہرگز نہیں پھینکیں گے۔
آم میں وٹامن اے، سی، کے اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں، جو انسانی صھت کے لیے انتہائی مفید ہے لیکن اس کا چھلکا بھی افادیت میں کسی سے کم نہیں۔
آم کھانے کے بعد ہم سب ہی اس کا چھلکا پھینک دیتے ہیں لیکن اگر آپ اس کے فوائد جان لیں توایسا کرنا چھوڑ دیں گے۔
آم کا چھلکا بھی پھل کی طرح غذائی اجزا سے بھرا ہے اور اس میں وٹامن اے، سی، کے، میگنیشیم، کولین، پوٹاشیم کے علاوہ اینٹی آکسیڈئیڈٹس، کیرو ٹینانڈز اور ہپولی فینولز بھی پائے جاتے ہیں۔
آم کا چھلکا جان لیوا مرض کینسر اور امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ وزن کم کر کے بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔
آم کا چھلکا کھانے سے عمر بڑھنے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ یہ کئی ایسی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے جس سے جلد بڑھاپا نہیں آتا۔
آم کے چھلکے کو استعمال کرنے کا طریقہ:
آم کے چھلکے کو اس کے گودے سمیت بھی کھایا جا سکتا ہے تاہم اگر کوئی یہ نہیں کرتا تو اس کے چھلکوں کو سکھا کر اس کا اچار بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے چھلکے میں نمک اور مسالے لگا کر اسے دھوپ میں رکھ دیں، کچھ روز تک دھوپ میں رکھنے سے یہ چھلکا نرم ہوجائے گا جس کے بعد آپ یہ ذائقہ دار اچار کھا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آم کے چھلکے کی چائے بھی بنا کر پی جا سکتی ہے۔
اس کے لیے آم کے چھلکوں کو پانی میں ابال لیں۔ اس کا ذائقہ بڑھانے کے لیے پانی میں شہد یا لیموں کا رس بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ چائے آپ کو ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت بھی دے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟