سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی۔ تقریب کے فوراً بعد انہوں نے ایک ساتھ انسٹاگرام پر یادگار لمحات […]

 0  1
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی۔ تقریب کے فوراً بعد انہوں نے ایک ساتھ انسٹاگرام پر یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

خوشی کے موقع پر نوبیاہتے جوڑے نے منفی تبصرے اور تنقید سے بچنے کیلیے انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیشن بند کیا۔ جوڑا اب فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اپنے دوستوں کیلیے تقریب کا اہتمام کرے گا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر مشترکہ بیان میں لکھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

جوڑے نے کہا کہ آج ہماری محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری اس لمحے تک رہنمائی کی جہاں ہمارے دونوں خاندانوں کے آشیرباد سے اب ہم بیوی میاں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہاں اب ہمیشہ کیلیے ایک دوسرے کے ساتھ محبت، امید اور تمام خوبصورت چیزیں ہیں۔

تصاویر میں جہاں جوڑا خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے وہیں سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں جن کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ بیٹی کے شادی کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔

پچھلے چند ہفتوں سے بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو ممبئی میں شادی کرنے والے ہیں تاہم جوڑا اس معاملے کو خفیہ رکھنے میں کامیاب ہوا۔

سوناکشی سنہا کو حال ہی میں نامور فلم ہدایت کاری سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر موجود ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow