رنبیر کپور جیسے شخص سے شادی کروں گی، امر خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور جیسے شخص سے شادی کروں گی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ امر خان نے یاسر نواز، دانش نواز اور میزبان نادا یاسر کے یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور جیون ساتھی سے […]

 0  4
رنبیر کپور جیسے شخص سے شادی کروں گی، امر خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور جیسے شخص سے شادی کروں گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ امر خان نے یاسر نواز، دانش نواز اور میزبان نادا یاسر کے یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور جیون ساتھی سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

دانش نواز نے پوچھا کہ کس طرح کے لڑکے سے شادی کریں گی، کیا کسی ڈائریکٹر یا رائٹر سے شادی کریں گی؟

امر خان نے کہا کہ وہ اپنی انڈسٹری کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

دانش نواز نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ پھر وہ کس طرح کے لڑکے کی خواہش کرتی ہیں وہ ویسا ہی لڑکا ان کے لیے تلاش کریں گے؟

امر خان نے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسا لڑکا چاہیے اور وہ ایسے ہی شخص سے شادی کریں گی۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ کیا وہ فلم ’اینیمل‘ جیسے رنبیر کوپر کی بات کررہی ہیں؟

امر خان نے کہا کہ اینیمل میں رنبیر کپور انہیں بالکل اچھے نہیں لگے وہ ویسا رنبیر کپور نہیں چاہتیں بلکہ راک اسٹار والا رنبیر چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کی ایک بیٹی راہا کپور ہے۔

امر خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، مریم نور، محمود اسلم ودیگر شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow