’زندگی کے 2 دن باقی رہ گئے تھے پھر۔۔۔۔۔لیلیٰ واسطی نے کیا کہا؟
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی زندگی کے 2 دن باقی رہ گئے پھر اللہ تعالیٰ نے زندگی دی۔ اداکارہ لیلیٰ واسطی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں علاج کے لیے امریکا جانا پڑا جہاں کہا گیا کہ میری […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی زندگی کے 2 دن باقی رہ گئے پھر اللہ تعالیٰ نے زندگی دی۔
اداکارہ لیلیٰ واسطی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں علاج کے لیے امریکا جانا پڑا جہاں کہا گیا کہ میری زندگی کے صرف 2 دن باقی رہ گئے تھے۔
لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ 25 دسمبر 2008 کو مجھے ہیلی کاپٹر میں امریکا لے جایا گیا تھا میں صحت مند تھی جب یہ مرض لاحق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جب مجھے یہ کہا گیا تو خود سے کہا کہ الحمدللہ اور فارم سائن کیا جس کے بغیر علاج نہیں ہوسکتا، اللہ تعالیٰ مجھے اس بیماری سے نجات دلا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اکیلی گئی تھی اس دوران میری امی ابو، شوہر کا خیال تھا اپنا نہیں تھا۔
لیلیٰ واسطی نے کہا کہ میرا بورن میرو ٹرانسپلانٹ ہوا، کیمو ہوا، میری سر سے پیر تک رنگت تبدیل ہوگئی تھی، کئی مرتبہ بال منڈوانے پڑے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پر توکل رکھیں چاہے رمضان ہوں یا پھر کوئی بھی دن ہو، دعائیں اثر کرتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟