میں ہر کسی کے دل میں بستی ہوں، ادا شرما
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ادا شرما نے آنجہانی بالی وڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کا اپارٹمنٹ خریدنے کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ گزشتہ سال سے میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ادا شرما نے ممبئی کا وہ اپارٹمنٹ اپنے نام کر لیا جہاں سوشانت سنگھ راجپوت اپنی زندگی […]
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ادا شرما نے آنجہانی بالی وڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کا اپارٹمنٹ خریدنے کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
گزشتہ سال سے میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ادا شرما نے ممبئی کا وہ اپارٹمنٹ اپنے نام کر لیا جہاں سوشانت سنگھ راجپوت اپنی زندگی کے آخری دن گزرے تھے۔
حالیہ انٹرویو میں ادا شرما نے اس متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کیلیے میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ میں ہر کسی کے دل میں بستی ہوں اور بولنے کا صحیح وقت ہوتا ہے۔
متعلقہ: ادا شرما کی ساڑھی کی قیمت جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا
اداکارہ نے کہا کہ جب میں اُس اپارٹمنٹ کو دیکھنے گئی تو میڈیا مجھ پر حاوی آیا، میری نجی زندگی بھی ہے تاہم مجھے اپنی فلموں کیلیے عوام کی نظروں میں رہنا پسند ہے۔
سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں ادا شرما نے کہا کہ میرے خیال میں کسی ایسے شخص کے بارے میں بات کرنا غلط ہے جو اس دنیا میں نہیں ہے، بالی وڈ اسٹار نے اپنے کیریئر میں اچھی فلمیں کیں۔
ادا شرما نے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت ایسے اداکار تھے جن کی میں بہت عزت کرتی تھی لہٰذا میں اپنی ہر چیز کو وہیں لے جانا پسند کرتی ہوں جہاں عزت ہو، مجھے یہ پسند نہیں کہ لوگ منفی تبصرہ کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟