ریس کے دوران بچے نے سب کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل
اسکول ریس کے دوران کمسن بچے نے اپنے دوست کی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں کسی شخص کو کسی کی مدد کرتے ہوئے دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ایسی […]
اسکول ریس کے دوران کمسن بچے نے اپنے دوست کی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں کسی شخص کو کسی کی مدد کرتے ہوئے دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کے دل موہ لیے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ ریس میں سب سے آگے ہوتا ہے کہ اچانک اس کا جوتا اتر جاتا ہے اور وہ لڑ کھڑا کر گر جاتا ہے دوسرا دوست اس کے جوتے کو قریب کرکے ریس جیتنے کے لیے فنشنگ لائن کے قریب پہنچ جاتا ہے۔
لیکن وہ فنشنگ لائن کے قریب پہنچ کر رک جاتا ہے اور گرنے والے اپنے دوست کے پاس پہنچ کر اسے اٹھاتا ہے اور اپنے ساتھ فنشنگ لائن عبور کرواتا ہے۔
بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟