کیمرہ خریدنے کیلیے گھریلو ملازمہ نے مالک کے گھر کا صفایا کر دیا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گھریلو ملازمہ نے سوشل میڈیا ریلز بنانے کیلیے ڈی ایس ایل آر کیمرہ خریدنے کے غرض سے مالک کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت چرا لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو ملازمہ کی شناخت نیتو یادو کے نام سے ہوئی جو اپنے یوٹیوب چینل کیلیے ویڈیوز بنانے کیلیے […]
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گھریلو ملازمہ نے سوشل میڈیا ریلز بنانے کیلیے ڈی ایس ایل آر کیمرہ خریدنے کے غرض سے مالک کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت چرا لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو ملازمہ کی شناخت نیتو یادو کے نام سے ہوئی جو اپنے یوٹیوب چینل کیلیے ویڈیوز بنانے کیلیے ڈی ایس ایل آر کیمرہ خریدنا چاہتی تھی۔
دہلی پولیس کے دوارکا ضلع کے اینٹی برگلری سیل نے گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر کے زیورات برآمد کیے۔
دوارکا کے پوش علاقے میں ایک بنگلے کے مالک نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ 15 جولائی کو اس کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔
مالک نے پولیس کو بتایا تھا کہ گھر سے سونے کا کڑا، ایک چاندی کی چین اور دیگر زیوارت غائب ہیں۔ اس نے گھریلو ملازمہ پر شک کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پولیس نے نیتو یادو کی تلاش شروع کی۔
پولیس نے ملزمہ کے موبائل نمبر پر کال کی تو وہ بند تھا جبکہ اس نے فرضی پتہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز اور مقامی افراد کے تعاون سے ملزمہ کو گرفتار کیا۔
پوچھ گچھ کے دوران نیتو یادو نے انکشاف کیا کہ وہ راجستھان کی رہائشی ہے اور اس کا شوہر منشیات کا عادی تھا، وہ دہلی آئی اور بنگلوں میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے لگی۔
ملزمہ نے بتایا کہ اس نے یوٹیوب چینل بنایا اور انسٹاگرام پر ریلز پوسٹ کرنا شروع کر دیں، کسی نے اسے ویڈیوز بنانے کیلیے DSLR کیمرہ لینے کا مشورہ دیا، لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ کیمرے کی قیمت لاکھوں میں ہے تو اس نے رشتہ داروں سے قرض مانگا تاہم سب نے انکار کر دیا۔
بنگلے میں کام کرتے ہوئے اس نے گھر میں لاکھوں روپے کے زیورات دیکھے اور کیمرے کے پیسے حاصل کرنے کیلیے انہیں چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟