کار میں دو بزرگ شہریوں کی موجودگی کے باوجود لفٹر نے کار اٹھالی!
کار میں دو بزرگ شہریوں کے بیٹھے ہونے کے باوجود پرائیویٹ پارکنگ ٹھیکیدار کے عملے نے کار کو لفٹر کے ذریعے اٹھالیا۔ بھارتی شہر نوئیڈا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، پرائیویٹ پارکنگ ٹھیکیدار کے عملے نے ایک کار کو لفٹر سے اٹھا لیا جب کہ اس کے اندر دو بزرگ شہری بھی […]
کار میں دو بزرگ شہریوں کے بیٹھے ہونے کے باوجود پرائیویٹ پارکنگ ٹھیکیدار کے عملے نے کار کو لفٹر کے ذریعے اٹھالیا۔
بھارتی شہر نوئیڈا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، پرائیویٹ پارکنگ ٹھیکیدار کے عملے نے ایک کار کو لفٹر سے اٹھا لیا جب کہ اس کے اندر دو بزرگ شہری بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ عملے نے مبینہ طور پر جواز پیش کیا کہ کار نو پارکنگ زون میں کھڑی تھی۔
نوئیڈا اتھارٹیز کی جانب سے متعلقہ واقعے کے بعد پارکنگ ٹھیکیدار کو کار کو لفٹ کرنے کے الزام میں شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
یہ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 50 میں منگل کو اس وقت پیش آیا جب وشواجیت مزمدار نامی شخص اپنی بھابھی کے ساتھ نوئیڈا سیکٹر 50 کے ایک اسپتال گئے ہوئے تھے۔
مزومدار کے مطابق ان کی بھابھی دل کی مریضہ تھیں اور اسپتال میں انھیں نقد رقم ادا کرنے اور کچھ دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے کو کہا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ سیکٹر 50 کے نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کی تھی تاہم نو پارکنگ کا نشان نہیں دیکھا کیونکہ یہ درخت کے پتوں سے ڈھکا ہوا تھا۔ ہم کام کے بعد پانچ منٹ میں ہی واپس آگئے لیکن اس وقت تک کار کے اگلے حصے کو ٹو کیا جارہا تھا
مزومدار نے کہا کہ ہم نے انھیں بتایا بھی کہ ہمیں اسپتال جانا ہے، ہمارے ساتھ ایک مریض ہے اسے دل کا عارضہ ہے۔ ہم 70 سال کے بزرگ شہری ہیں پر پارکنگ عملے نے ہماری بات نہیں سنی۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک سرخ کار کو کھینچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹھیکیدار پراوین گپتا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ٹھیکیدار پر 50 ہرزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟