ہیڈ فونز لگا کر سونے والی خاتون کا انجام
چین میں ایک خاتون کو رات کو ہیڈ فون لگا کر سونے کی عادت نے بڑے نقصان سے دوچار کر دیا، خاتون نے جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے ایک کان کی سماعت کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شینڈونگ میں ایک خاتون […]
چین میں ایک خاتون کو رات کو ہیڈ فون لگا کر سونے کی عادت نے بڑے نقصان سے دوچار کر دیا، خاتون نے جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے ایک کان کی سماعت کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شینڈونگ میں ایک خاتون مس وانگ کی گزشتہ دو سال سے عادت تھی کہ رات کو ہیڈ فونز چڑھا کر موسیقی سنتے ہوئے سو جاتیں، جس کی وجہ سے ان کی قوت سماعت ہمیشہ کے لیے خراب ہو گئی ہے۔
ایک مقامی کمپنی میں سیکریٹری کی ملازمت کرنے والی نوجوان خاتون کو کچھ دنوں سے سننے میں دشواری کا مسئلہ پیش آ رہا تھا، میٹنگز کے دوران جب سپروائزر انھیں مخاطب کرتا تو انھیں ٹھیک سے سنائی نہیں دیتا، جس پر وہ معائنے کے لیے مقامی اسپتال پہنچ گئیں۔
معائنے پر معلوم ہوا کہ خاتون کا بایاں کان خراب ہو چکا ہے، ڈاکٹروں کے سوالات کے دوران خاتون نے اپنی عادت کے بارے میں بتایا، اور کہا کہ کالج کے دور سے انھیں میوزک سنتے ہوئے سونا پسند تھا، تاہم گزشتہ دو سال سے انھوں نے اسے عادت بنا لیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟