گوہر خان نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا
بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان نے شوہر زید دربار اور بیٹے ذہان کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں حرمین شریفین میں بیٹے کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ […]
بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان نے شوہر زید دربار اور بیٹے ذہان کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں حرمین شریفین میں بیٹے کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم اپنے چھوٹے شہزادے کو اللہ کے گھر سے دنیا کو پہلا سلام دینا چاہتے ہیں، وہ ہمارے بیٹے سے راضی ہوجائے۔ آمین۔
گوہر خان نے مداحوں سے محبت اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اداکارہ کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ مسجد نبوی میں افطار کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر گوہر خان نے لکھا تھا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس کا خواب انہوں نے بطور والدین کرنے کا دیکھا تھا۔
واضح رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں، وہ گزشتہ سال بھی رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟