بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟ ویڈیو وائرل
ماں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اغواکار سے دوبدو لڑائی کے بعد اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔ نیویارک میں ایک ماں عین وقت پر اپنی نوعمر بیٹی کو نقاب پوش اغواکار سے بچانے کے لیے میدان میں آگئی جو کہ ان کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں گھس کر ایسا کرنے کی […]
ماں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اغواکار سے دوبدو لڑائی کے بعد اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔
نیویارک میں ایک ماں عین وقت پر اپنی نوعمر بیٹی کو نقاب پوش اغواکار سے بچانے کے لیے میدان میں آگئی جو کہ ان کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں گھس کر ایسا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ نیو یارک سے یہ ڈرامائی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ڈور بیل کیمرہ کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 25 سالہ نقاب پوش جارج واسیلیو متاثرہ لڑکی پر حملہ آور ہو رہا ہے، اس وقت لڑکی صبح چوتھی منزل پر واقع کوئنز اپارٹمنٹ میں واپس آ رہی تھی جبکہ مذکورہ واقعہ 23 جنوری کا ہے۔
ملزم کی جانب سے گھسیٹنے کے دوران 18 سالہ متاثرہ لڑکی چیخ رہی تھی جبکہ مذکورہ شخص اسے دالان سے نیچے لے گیا، لیکن چند ہی سیکنڈوں میں لڑکی کی ماں بھی وہاں آگئی۔
35 سالہ ماں ایڈریانا الواریز نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو اس طرح چیختے ہوئے کبھی نہیں سنا تھا، میں نے سوچا کہ شاید کتا نیچے بھاگا ہے۔
خاتون الواریز نے ملزم واسیلیو سے اس وقت لڑائی کی جب اس نے عمارت سے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم ملزم نے خاتون کے چہرے پر مکا مارا اور پھر دونوں ماں بیٹی پر کالی مرچ کا اسپرے بھی کیا۔
چیخ و پکار سن کر پڑوسی بھی ان کی مدد کو آگئے، ایک شخص نے اغوا کار کو پکڑلیا جب کہ اسی دوران پولیس افسران بھی وہاں پہنچ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کہ واسیلیو پہلے نوعمرلڑکی کے ساتھ کام کرتا تھا۔ ملزم نے نوعمر لڑکی سے پینگیں بڑھانے کی کوشش کی مگر اس نے انکار کر دیا، جس کے بعد اس نے لڑکی کا پیچھا کرنا شروع کر دیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟