ویڈیو: امبانی نے اپنے مہمانوں کو انتہائی قیمتی اور ناقابل یقین تحائف دیے
گزشتہ ماہ بھارت کی امیر ترین امبانی فیملی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ کی تقریبات کا چرچا رہا جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر سے اس پری ویڈنگ شادی کی تقریبات میں شرکت کر کے رونق بڑھانے والی دنیا کی معروف […]
گزشتہ ماہ بھارت کی امیر ترین امبانی فیملی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ کی تقریبات کا چرچا رہا جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر سے اس پری ویڈنگ شادی کی تقریبات میں شرکت کر کے رونق بڑھانے والی دنیا کی معروف شخصیات کو میزبان نے بھی کس طریقے سے نوازا۔
اننت امبانی اور رادھیکا کی پری ویڈنگ فنکشنز میں مکیش امبانی نے اپنے خزانے کے منہ کھول دیے اور صرف مہمانوں کی آمد، رہائش اور کھانے پینے پر ہی پیسہ پانی کی طرح نہیں بہایا بلکہ ہر مہمان کو انتہائی قیمتی اور نا قابل یقین تحائف سے بھی نوازا۔
گزشتہ ماہ بھارتی گجرات کے جام نگر میں منعقدہ تین روزہ تقریبات میں بالی وڈ کے تمام چوٹی کے ستاروں، کاروباری شخصیات سمیت دنیا بھر سے نامور فنکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں بل گیٹس، مارک زکر برگ، گلوکارہ ریانا، بھارتی فلم انڈسٹری سے شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان سمیت پورے بالی ووڈ کے ستارے جگمگا رہے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امبانی فیملی کی جانب سے ان تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو جو قیمتی تحائف دیے گئے ان میں دنیا کی نامور برانڈ ’وئس ووٹن کے بیگز‘ جو انتہائی نفاست اور خوبصورتی کے ساتھ بنائے گئے تھے۔
صرف بیگز ہی نہیں بلکہ ہر مہمان کو قیمتی طلائی (سونے) کی چین، ڈیزائنر جوتے، آرام دہ قیمتی نائٹ ویئر، ہاتھی، سن رائز کینڈل کی خصوصی موم بتیاں بھی تحائف میں شامل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے ان تقریبات پر مجموعی طور پر 1200 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اننت امبانی رواں سال 12 جولائی کو صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟