برطانوی آرمی کے گھوڑوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں
لندن میں برطانوی آرمی کے گھوڑوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بکھنگم پیلس کے قریب پیش آیا، لندن کی شاہراہ پر زخمی گھوڑوں کو بھاگتے دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔ ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید گھوڑا بظاہر خون میں […]
لندن میں برطانوی آرمی کے گھوڑوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بکھنگم پیلس کے قریب پیش آیا، لندن کی شاہراہ پر زخمی گھوڑوں کو بھاگتے دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔
ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید گھوڑا بظاہر خون میں لت پت دوسرے سیاہ گھوڑے کے ساتھ سڑک پر دوڑ رہا ہے۔
ایک گھوڑا کار اور بس سے ٹکرایا جبکہ گھوڑے کی ٹکر لگنے سے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آرمی کے گھوڑے پریڈ ریہرسل کے دوران میدان سے بھاگے تھے۔
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ گھوڑوں کو قابو کرنے کے لیے آرمی سے مدد لی گئی تھی اور انہیں تقریباً دو گھنٹے کے بعد پکڑا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟