ملازم کی تباہ شدہ گاڑی کی تصویر پر منیجر کا حیران کُن جواب وائرل

سوشل میڈیا ملازمین کے لیے اپنی ملازمت کی جدوجہد، دفتری تجربات کو شیئر کرنے کا ایک مقبول پلیٹ فارم بن گیا ہے اور لوگ اس پر اپنی دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ملازم کے حادثے پر مینیجر کے ردعمل نے شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں […]

 0  6
ملازم کی تباہ شدہ گاڑی کی تصویر پر منیجر کا حیران کُن جواب وائرل

سوشل میڈیا ملازمین کے لیے اپنی ملازمت کی جدوجہد، دفتری تجربات کو شیئر کرنے کا ایک مقبول پلیٹ فارم بن گیا ہے اور لوگ اس پر اپنی دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ملازم کے حادثے پر مینیجر کے ردعمل نے شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں حادثے کے بعد ایک ملازم اور مینیجر کے درمیان ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

ملازم نے اپنی تباہ شدہ کار کی تصویر شیئر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک ہولناک حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ ملازم کی خیریت پر تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے مینیجر نے سادگی سے جواب دیا مجھے اپ ڈیٹ کرتے رہیں کہ آپ کس وقت تک آفس پہنچ جائیں گے۔”

مینیجر نے لکھا، یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ آپ دیر سے کیوں آئیں گے لیکن حالات سے قطع نظر کوئی بھی چیز جو آپ کو کام پر جانے سے روکتی ہے وہ خاندان میں موت کے علاوہ کسی بھی کمپنی میں غیرمعافی ہے۔

مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اسے 11 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور منیجر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کے منیجر مجھے ڈراتے ہیں کیا تمہاری زندگی اتنی دکھی ہے۔‘

دوسرے صارف نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے منیجر سے کہا کہ مجھے کوویڈ ہے اور اس نے کہا کہ اسے میری بات پر یقین نہیں ہے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow