رکشہ ڈرائیور اور خاتون کا رائیڈ کینسل کرنے پر جھگڑا، ویڈیو وائرل
بھارت میں خاتون اور رکشہ ڈرائیور کے مابین رائیڈ کینسل کرنے پر جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لوگ منزل پر پہنچنے کے لیے رائیڈ کا استعمال کرتے ہیں اور اسمارٹ فون کے ذریعے رائیڈ بک کرکے ڈرائیور کو بلاتے ہیں لیکن بعض اوقات ڈرائیور یا پھر کسٹمر کی جانب سے […]
بھارت میں خاتون اور رکشہ ڈرائیور کے مابین رائیڈ کینسل کرنے پر جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لوگ منزل پر پہنچنے کے لیے رائیڈ کا استعمال کرتے ہیں اور اسمارٹ فون کے ذریعے رائیڈ بک کرکے ڈرائیور کو بلاتے ہیں لیکن بعض اوقات ڈرائیور یا پھر کسٹمر کی جانب سے رائیڈ کینسل کردی جاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ بھارتی شہر بنگلور میں خاتون کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دراصل خاتون نے ایپ کے ذریعے سواری بک کی اور پھر کرایہ چیک کرنے بعد اس کی بجائے دوسری ایپ کے لیے پہلی ایپ کو کینسل کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور خاتون کے درمیان بحث جاری ہے۔
رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ آپ نے پہلے میرا رکشہ بک کیا اور پھر دوسری ایپ لینے کے لیے اسے کینسل کردیا اس کی وجہ سے میرا وقت ضائع ہوا۔
دوسری جانب خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس نے کسی بھی ایپ سے بکنگ کنفرم نہیں کی وہ محض ایپس پر کرایہ چیک کررہی تھیں۔
جب جھگڑا بڑھا تو خاتون نے والد کو فون کیا اور کہنے لگیں کہ ’پاپا، یہ آٹو والا مجھے پریشان کررہا ہے، یہ مجھے ہراساں کررہا ہے میں نے کوئی بُکنگ نہیں کروائی۔‘
وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ زیادہ ناٹک مت کرو یہ آپ کی ایپلی کیشن کا مسئلہ ہے میرا قصور نہیں ہے۔
بعدازاں وائرل ویڈیو پر بنگلورو پولیس نے ردعمل دیا اور کہا کہ ’براہ کرم رابطہ نمبر بھیجیں اور واقعہ کی جگہ کا بھی بتادیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی واقعے پر ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں، کسی صارف نے لکھا کہ ’آٹو والے کا قصور نہیں ہے لوگ آخری منٹ میں رائیڈ کینسل کردیتے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ خاتون کا مؤقف درست ہے۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟