ویڈیو: شاہین آفریدی غصے میں آگئے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے پر شاہین آفریدی غصے میں آگئے۔ سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ اسپینسر جانسن کو 26 رنز […]

 0  0

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے پر شاہین آفریدی غصے میں آگئے۔

سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

اسپینسر جانسن کو 26 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، عثمان خان کی 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

عرفان خان 28 گیندوں پر 37 رنز بناسکے، میچ میں قومی فیلڈرز نے چار کیچز ڈراپ کیے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی بیٹنگ کے دوران صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے۔

پاکستان کی اننگز کے دوران 17ویں اوور میں شاہین آفریدی آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے جب پاکستان کے 106 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی گیند کو وہ ہٹ کرنے گئے اور کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد شاہین نے غصے کا اظہار کیا اور بیٹ کو پچ پر دے مارا۔

بولنگ میں شاہین آفریدی کا دن برا رہا انہوں نے چار اوورز میں 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے تھے، آسٹریلوی بیٹر جیک فریسر نے ان کے ایک اوور میں 21 رنز بٹورے۔

تاہم فاسٹ بولر نے بقیہ اوورز میں اچھی بولنگ کی اور صرف 18 رنز دیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow