راہا کپور کو والد رنبیر کا انتظار کیوں کرنا پڑا؟ ویڈیو دیکھیں
بالی ووڈ کی ننھی سیلیبریٹی راہا کپور کو اپنے والد رنبیر کپور کا انتظار کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رنبیر کپور جو ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم رامائن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انھوں نے اپنے شیڈول میں سے ایک دن کی چھٹی لے کر بیٹی راہاکپور […]
بالی ووڈ کی ننھی سیلیبریٹی راہا کپور کو اپنے والد رنبیر کپور کا انتظار کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رنبیر کپور جو ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم رامائن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انھوں نے اپنے شیڈول میں سے ایک دن کی چھٹی لے کر بیٹی راہاکپور کے ساتھ بہترین وقت گزارا، نئی ویڈیو میں راہا کو چلتے ہوئے اور کیمرے کی طرف نہایت دلکش انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ راہا لوگوں میں گھری ہوئی ہیں اور ہاتھ ہلاتے ہوئے رنبیر کو ڈھونڈ رہی ہیں اور ان کے آنے کا انتظار کررہی ہیں، جیسے ہی والد رنبیر کپور قریب آتے ہیں راہا مسکرانے لگتی ہیں۔
راہا ہرن کے چہرے والی سفید ٹی شرٹ اور براؤن شارٹس پہنے ہوئے تھے، رنبیر نے قریب آکر انھیں اپنی گود میں اٹھا لیا اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیے۔
اس ویڈوی پر ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ اب راہا حقیقت میں مما بھٹ کی طرح لگ رہی ہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ اور کس نے محسوس کیا کہ یہ رشی کپور چل رہے ہیں؟
ایک پرستار کا کہنا تھا کہ اوہ ہو یہ تو چلنا سیکھ گئی ہے، ایک صارف نے لکھا، "وہ عالیہ اور رشی کپور کی کاربن کاپی ہے جبکہ ایک شخص کا کہنا تھا کہ بھائی انکے بچے اتنی جلدی کیسے بڑھتے ہیں۔
خیال رہے کہ راہا رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی ہیں، رنبیر اور عالیہ نے اپریل 2022 میں ایک قریبی خاندانی تقریب میں شادی کی تھی جبکہ نومبر 2022 میں جوڑے نے اپنی بیٹی راہا کا استقبال کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟