راحت فتح علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ دنیا بھر میں شہرت کا ڈنکا بجانے والے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ گلوکار کی عمرہ […]

 0  3
راحت فتح علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

دنیا بھر میں شہرت کا ڈنکا بجانے والے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

گلوکار کی عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے پرستار سعادت حاصل ہونے پر راحت فتح علی کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا  کہ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی ایک بہت بڑا شرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرے کے دوران انہوں ںے مقامات مقدسہ پر ملک وقوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کے لیے مسلمانوں کی کثیر تعداد سعودی عرب جاتی ہے اور خصوصی طور پر آخری عشرہ حرمین شریفین میں گزارتی ہے۔

پاکستان کے معروف کرکٹرز اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی رواں ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow