مرغی کی ٹانگ اور چمچ، عدنان صدیقی نے دلچسپ قصہ سنایا

کراچی : ہماری زندگی میں کچھ لمحات یا واقعات ایسے گزرتے ہیں جو ہمیں ہمیشہ یاد رہتے ہیں، کچھ ایساہی عدنان صدیقی کے ساتھ ہوا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے شرکت کی اور اپنی زندگی کا اہم واقعہ ناظرین کو سنایا۔ انہوں […]

 0  4
مرغی کی ٹانگ اور چمچ، عدنان صدیقی نے دلچسپ قصہ سنایا

کراچی : ہماری زندگی میں کچھ لمحات یا واقعات ایسے گزرتے ہیں جو ہمیں ہمیشہ یاد رہتے ہیں، کچھ ایساہی عدنان صدیقی کے ساتھ ہوا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے شرکت کی اور اپنی زندگی کا اہم واقعہ ناظرین کو سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ہر ہفتہ وار چھٹی کے دن گھر میں بڑا دسترخوان سجایا جاتا تھا جہاں سب گھر والے ایک ساتھ موجود ہوتے تھے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہمارے گھروں میں کھانے کے آداب پر بہت سختی کے ساتھ خصوصی توجہ دی جاتی تھی۔

جب دسترخوان پر رکھی مرغی کے سالن کی ڈش کے اندر میں نے مرغی کی ٹانگ نکالنے کیلئے چمچ کو گھمایا تو ابا نے میرے ہاتھ پر چمچ مار کر پوچھا کہ اس میں کیا ڈھونڈ رہے ہو؟ یہ طریقہ ٹھیک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ڈش میں مرغی کے علاوہ اور کچھ نہیں لہٰذا جو بوٹی سامنے آئے اسے اٹھاؤ کیونکہ وہی تمہاری قسمت کی بوٹی ہے لیکن اسے چننا نہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow