’دل رکھ لے‘ شردھا کپور نے راہول مودی کے ساتھ اپنی دوستی کی تصدیق کردی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے دلچسپ انداز میں فلم اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی۔ بالی وڈ انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ اداکارہ شردھا کپور فلم رائٹر راہول مودی کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں، انہیں فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے رائٹر […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے دلچسپ انداز میں فلم اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی۔
بالی وڈ انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ اداکارہ شردھا کپور فلم رائٹر راہول مودی کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں، انہیں فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے رائٹر کے ساتھ کچھ ماہ سے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد اس عمل نے کئی خبروں کو ہوا دی۔
تاہم اب شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک رومانوی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ راہول مودی کے ہمراہ موجود ہیں، اداکارہ نے راہول کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر کے اوپر کیپشن لکھا ‘دل رکھ لے، نیند تو واپس دے دے یار‘۔
واضح رہے کہ فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اداکارہ اور رائٹر اس کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے کے تعلق میں فلم میں کام کرنے کے بعد مضبوطی آئی ، وہ اکثر اکٹھے نظر آتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے بھی نہیں کتراتے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟