خاتون، شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی

بھارت میں خاتون شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر مبینہ طور پر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پیش آیا جہاں 36 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔ یہ واقعہ اس […]

 0  0
خاتون، شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی

بھارت میں خاتون شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر مبینہ طور پر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پیش آیا جہاں 36 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔

یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب اس کے شوہر راجو نے اغوا کی رپورٹ تھانے میں درج کروائی۔

راجو اور راجیشوری ہردوئی ضلع علاقے ہرپال پور میں چھ بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے، راجو نے شکایت میں الزام لگایا کہ 45 سالہ ننھے پنڈت کبھی کبھار پڑوس سے بھیک مانگنے آتا تھا، پنڈت اکثر بیوی سے بات کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 3 جنوری کو دوپہر راجیشوری نے بیٹی خوشبو کو کہا کہ وہ کپڑے اور سبزی خریدنے بازار جارہی ہے تاہم جب وہ واپس نہیں آئی تو راجو نے اسے تلاش کیا لیکن وہ نہ مل سکی۔

راجو نے الزام لگایا کہ ’میری بیوی نے بھینس بیچ کر کمائی ہوئی رقم سے گھر چھوڑا ہے، مجھے شبہ ہے کہ ننھے پنڈت اسے اپنے ساتھ لے گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملزم کو تلاش کررہے ہیں۔

پولیس نے دفعہ 87 اغوا کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow