بندر کو ’پتنگ‘ اڑاتا دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل
بھارت میں بندر کی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارت میں اس سے قبل بندر کی برتن دھونے اور روٹی پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اب بندر کو چھت پر پتنگ اڑاتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ انسٹاگرام پر مہادیو 833 کے پیج سے وائرل ویڈیو […]
بھارت میں بندر کی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت میں اس سے قبل بندر کی برتن دھونے اور روٹی پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اب بندر کو چھت پر پتنگ اڑاتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
انسٹاگرام پر مہادیو 833 کے پیج سے وائرل ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ بنارس میں چھت پر بندر پتنگ اڑا رہا ہے۔
وارانسی میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں بندر کو پتنگ کے مانجھے کو درستگی کے ساتھ سنبھالتے دیکھا گیا اور پتنگ بھی فضا میں اڑ رہی ہے۔
بندر کو مانجھے کو کھینچنے اور پتنگ کو اڑاتا ہوا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں لوگوں کا ہجوم کو بندر پر آوازیں دے رہا ہے اور وہاں موجود لوگ مسکرا بھی رہے ہیں۔
اس سے قبل اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے کھگی پورا سدھوا گاؤں کی رانی (بندر) کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو آٹھ سال سے خاندان کے ساتھ گھر میں رہتا ہے۔
رانی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جب اسے برتن دھوتے، کپڑے دھونا، فرش صاف کرنا، مصالحہ پیسنا، روتی بنانا دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے تھے۔
گھر کے مالک آکاش کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اس نے دنیا کے سامنے یہ ویڈیو شیئر کی تھی۔
آکاش نے بتایا تھا کہ ’اب تک کروڑوں لوگ رانی کی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟