جوتا چھپائی کی رسم، ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی چھوٹی بہن عروبہ گل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ تاہم اداکارہ یشما گل […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی چھوٹی بہن عروبہ گل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
تاہم اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی میں ہانیہ عامر چھائی رہیں کبھی انہیں نائٹ سوٹ میں دیکھا گیا تو کبھی انہوں نے اپنے ڈانس موو سے محفل میں چار چاند لگائے۔
تقریب کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سبز رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے بھرپور ڈانس کرتی نظر آئیں۔
تاہم پشما کی بہن کی شادی سے ہانیہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوتا چھپائی رسم کی ہے۔
متعدد سوشل میڈیا پیچ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کئی لڑکیوں کے بیچ کھڑی ہیں اور پیسوں کا تقاضہ کررہی۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کہتی ہیں ’ پلیز پیسے دے دو‘، جس کے بعد تمام لڑکیاں پیسے پیسے چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ فہد مصطفیٰ شامل تھے۔
ڈرامے میں نعیمہ بٹ، عماد عرفانی، اریج چوہدری، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟