چیمپئنز ٹرافی کیلیے افغان اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر شامل نہیں

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کے اہم اسپنر مجیب الرحمان اسکواڈ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں۔ مجیب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے افغانستان کے اسکواڈ […]

 0  0
چیمپئنز ٹرافی کیلیے افغان اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر شامل نہیں

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم کے اہم اسپنر مجیب الرحمان اسکواڈ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں۔

مجیب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے افغانستان کے اسکواڈ کا ایک لازمی حصہ تھے تاہم انہیں آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے وہ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

اے سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے کہا کہ جیب الرحمان سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ون ڈے میں واپسی سے قبل اپنی مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے ٹی ٹوئنٹی پر توجہ دیں۔ یہی وجہ تھی کہ وہ زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز سے محروم رہے۔

دائیں ہاتھ کے اوپنر ابراہیم زدران نے پچھلے سال ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔

افغانستان، جو آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا، 21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد وہ بالترتیب 26 اور 28 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا سکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الرحمان، فضل اللہ ملک، نوید زدران۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow