زویا ناصر نے کراچی میں واردات کے دوران کار سے چھلانگ مار دی
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے کراچی میں اپنے ساتھ واردات کے دوران کار سے چھلانگ لگا دی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے زویا ناصر نے بتایا کہ میرے ایک ڈرامے کی شوٹنگ تھی اور وہ کراچی میں تین تلوار کے پاس […]
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے کراچی میں اپنے ساتھ واردات کے دوران کار سے چھلانگ لگا دی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے زویا ناصر نے بتایا کہ میرے ایک ڈرامے کی شوٹنگ تھی اور وہ کراچی میں تین تلوار کے پاس تھی شوٹنگ، اس وقت رات کے 10 بج رہے تھے، سڑک پر اچھا خاصہ رش بھی تھا۔
انھوں نے بتایا کہ اس دوران سگنل پر ہماری کار رکی جبکہ اچھی خاصی ٹریفک بھی، اچانک سے کسی نے ہماری کار کا دروازہ کھولا کیوں کہ دروازے کا لاک نہیں تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں جو میری ماں کا کردار ادا کررہی تھیں وہ اداکارہ بھی میرے ساتھ تھیں، اتنے میں ایک بائیک آئی اور اس میں بیٹھے شخص نے بائیک روک کر کہا کہ اپنا سامان چپ چاپ مجھے دے دو نہیں تو میں گولی مار دوں گا۔
ساتھی اداکارہ نے اپنا پرس الٹا کیا اور اس میں جو کچھ تھا سب دے دیا، اس نے ان کی جیولری بھی اتروائی، سگنل پر سب لوگ تھے اور اسے کوئی کچھ نہیں کہہ رہا تھا۔
زویا ناصر نے بتایا کہ میرے پاس سلامی کے پیسے پڑے تھے، میرے پرس میں جیولری تھی، میری انگوٹھیاں تھیں، میرے پاس ایک نیا فون تھا اور ایک اپنا فون تھا، میں نے اسے سارا کچھ پکڑا دیا۔
انھوں نے کہا کہ جب میں انگوٹھی اتار رہی تھی تو وہ انگوٹھی نہیں اتررہی تھی، میں اپنا فون دینا نہیں چاہتی تھی، اس نے یہ سن کر کہا کہ ڈرامے مت کرو جو کچھ ہے دے دو، میں نے یہ سن کر کار سے باہر چھلانگ مار دی۔
زویا نے بتایا کہ میں نے دروازہ کھولا اور کار سے باہر کود گئی، میں نے کہا مجھے مت مارو اور میں نے کار کے نیچے چھپنے کی کوشش کی، اس کے بعد ایک ویویو کار تھی اس نے گاڑی موڑ کر اس بائیک والے پر چڑھا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر ڈرائیو نے بتایا کہ ویویو والے نے ہمیں بچایا ہے، اس کے بعد موٹرسائیکل والا اٹھا اور بڑی مشکلوں سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟