کیا یہ ایکشن درست نہیں؟ بھارت کیخلاف بولنگ ایکشن کا معاملا اٹھ گیا

آئرلینڈ کی اسپنر ایمی میگوائر کا بھارت کے خلاف مشتبہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا۔ بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بائیں ہاتھ کی اسپنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ 18 سالہ نوجوان نے پرتیکا راول، ہارلین دیول اور جمائمہ روڈریگس کی اہم وکٹیں حاصل کیں  انہوں نے […]

 0  0
کیا یہ ایکشن درست نہیں؟ بھارت کیخلاف بولنگ ایکشن کا معاملا اٹھ گیا

آئرلینڈ کی اسپنر ایمی میگوائر کا بھارت کے خلاف مشتبہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا۔

بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بائیں ہاتھ کی اسپنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ 18 سالہ نوجوان نے پرتیکا راول، ہارلین دیول اور جمائمہ روڈریگس کی اہم وکٹیں حاصل کیں

 انہوں نے آٹھ اوور کروائے جس میں ایک میڈن بھی تھا۔

راجکوٹ ون ڈے کے بعد نوجوان گیند باز کا بولنگ ایکشن مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے بعد انہیں 14 دنوں کے اندر آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں اپنے ایکشن کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تاہم انہیں ٹیسٹ کے نتائج آنے تک باؤلنگ جاری رکھنے کی اجازت ہے۔

Ireland Women spinner Aimee Maguire reported for suspected bowling action against India

کرکٹ آئرلینڈ کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس گریم ویسٹ نے کہا کہ عملہ اور کھلاڑی ایمی کے ساتھین ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ ایک مضبوط ایکشن کے ساتھ واپس آئیں گی اور آنے والے کئی سالوں تک بین الاقوامی اسٹیج پر چمکتی رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ آئرلینڈ میں ہماری ہائی پرفارمنس کوچنگ اور سپورٹ سروسز میں ہمارے پاس جو تجربہ اور مہارت ہے وہ ایمی کی بحالی کے پروگرام کی فراہمی کے لیے دیکھ بھال، مدد اور رہنمائی فراہم کرے گی۔

یہ بات قابل غور ہے کہ، ایمی نے 2023 میں 17 سال کی عمر میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 11 ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ دونوں فارمیٹس میں ان کے نام 25 وکٹیں ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow