اداکارہ ربیکا خان نے چہرے کی خوبصورتی اور چمک کا راز بتا دیا

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کیلئے ان کی شخصیت اور خوبصورتی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے جسے وہ ہر صورت برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ اسی حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاکر ربیکا خان جو مشہور کامیڈین […]

 0  0

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کیلئے ان کی شخصیت اور خوبصورتی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے جسے وہ ہر صورت برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

اسی حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاکر ربیکا خان جو مشہور کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی ہیں نے شرکت کی۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان کی خوبصورتی اور چہرے کی چمک و جاذبیت سے متعلق راز جاننے کی کوشش کی۔ جس کے جواب میں یوٹیوبر ربیکا خان نے اپنے چہرے کی خوبصورتی اور چمک کا راز بتا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میک اپ کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے اور میرے مداح بھی چاہتے ہیں کہ میں ان کو بتاؤں کہ میں کس طرح کا میک اپ کرتی ہوں یا کون سی پراڈکٹ استعمال کرتی ہوں۔

ربیکا نے کہا کہ آج کے پروگرام میں میں اپنے اس راز سے پردہ ہٹا دوں گی، تاکہ اے آر وائی کے ناظرین بھی اس حقیقت کو جان لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں روزانہ سونے سے پہلے یا میک اپ اتارنے کے بعد سن بلاک ضرور لگاتی ہوں اور یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔

یاد رہے کہ چہرے کی جلد کو سورج کی تپش سے جھلسنے سے بچانے کا واحد حل سن بلاک ہے جس کا مشورہ دنیا بھر کے ڈرماٹولوجسٹ دیتے ہیں۔

نوٹ : اگر آپ کا چہرہ سورج کی تپش کی وجہ سے زیادہ متاثرہ ہوتا ہے تو کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow