ہریتک روشن کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار ہریتک روشن کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ اداکار ایک بار پھر ’کرش‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور فلم ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ’کرش 4‘ کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ ہریتک روشن نے 2021 میں ’کرش‘ […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار ہریتک روشن کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ اداکار ایک بار پھر ’کرش‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور فلم ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ’کرش 4‘ کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ ہریتک روشن نے 2021 میں ’کرش‘ فرنچائز کی چوتھی پیشکش کے بارے میں لب کشائی کی تھی۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پیج نے ہریتک روشن کی کرش کے روپ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ آ رہا ہے‘۔
اس پر ہدایت کار سدھار آنند نے فوری ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’جی ہاں، وہ آ رہا ہے‘۔
کرش کو بالی وڈ کی ایک کامیاب فرنچائز قرار دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ راکیش روشن بیٹے ہریتک کے ساتھ نئی فلم کیلیے دلچسپ اور نئے تصور کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
ہریتک روشن اس وقت فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ’کرش 4‘ کا اسکرپٹ ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کی عکس بندی اگلے سال شروع ہو سکتی ہے۔
بالی وڈ سُپر اسٹار کو آخری بار ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی فلم ’فائٹر‘ میں دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار انیل کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟