فیروز خان اور دُعا کے نکاح کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کے معروف اداکارہ فیروز خان کی دعا کے ساتھ دوسرے نکاح کے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان کے اداکار فیروز خان کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مایوں کی ایک ویڈیو کے ذریعے پھیلی تاہم پہلے مداحوں کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ ہوسکتا ہے […]
پاکستان کے معروف اداکارہ فیروز خان کی دعا کے ساتھ دوسرے نکاح کے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کے اداکار فیروز خان کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مایوں کی ایک ویڈیو کے ذریعے پھیلی تاہم پہلے مداحوں کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ فیروز خان کے کسی ڈرامے کا شوٹ ہو۔
لیکن بعد میں اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نوبیاہتا دلہنیا کے ہمراہ تصویر جاری کی جس میں انہوں نے یہ اعلان کیا یہ کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔
فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘
اب فیروز خان کے نکاح کی نئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کی دوسری اہلیہ کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فیروز خان کا نکاح چند افراد کی موجودگی میں مسجد میں ہوا اسی ویڈیو میں اُنہیں اپنی دلہنیا دُعا کے ساتھ بیٹھے ہوئے بھی دکھایا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ دُعا کو نکاح کے بعد کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟