اکشے کمار کی فلم استری 3 میں انٹری؟ حقیقت کیا ہے

بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ اداکار اکشے کمار نے ’استری‘ کی تیسری فلم میں اپنی ممکنہ شرکت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار فلم استری 3 میں انٹری کیلئے تیار ہیں جس سے متعلق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ذکر بھی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا […]

 0  0
اکشے کمار کی فلم استری 3 میں انٹری؟ حقیقت کیا ہے

بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ اداکار اکشے کمار نے ’استری‘ کی تیسری فلم میں اپنی ممکنہ شرکت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار فلم استری 3 میں انٹری کیلئے تیار ہیں جس سے متعلق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ذکر بھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکار اکشے اور سارہ خان کی فلم ’اسکائی فورس‘ کا ٹریلر لانچ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکار نے بھی شرکت کی اس دوران مذاق میں اکشے نے کہا کہ میرا اور استری کے پروڈیوسر دنیش وجن کا تعلق اشتراک پر مبنی ہے۔

شردھا کپور نے ’استری 3‘ کا اشارہ دے دیا

جب اکشے کمار سے استری 3 میں ان کی شرکت سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں اس بارے میں کیا کہوں؟ یہ فیصلہ تو دنیش اور جیوتی کا ہے، جنہیں اس فلم میں سرمایہ کاری کرنی ہے‘۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی استری 3 میں انٹری سے متعلق بیان کو استری کے پروڈیوسر دنیش وجن نے تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ میڈاک فلمز نے حال ہی میں اعلان کیا کہ ’استری 3‘ 13 اگست 2027 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ 2018 کی بلاک بسٹر فلم ’استری‘ اور 2024 کی ’استری 2‘ میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow